بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

بارات کے ساتھ جانے والی گاڑی میں آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شہدادکوٹ : بارات کے ساتھ جانے والی گاڑی میں آگ لگنے سے 8 افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع شہدادکوٹ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جس میں بارات میں شامل گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی ، آگ لگنے سے 8 افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ گاڑی پرساؤنڈسسٹم کےاسٹارٹ جنریٹرمیں پٹرول ڈالنےسےلگی، آگ لگنےسےگاڑی اورساؤنڈ سسٹم مکمل طورپرجل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات شہداد کوٹ سے بلوچستان جارہی تھی کہ واقعہ امام بخش روڈپرپیش آیا، زخمیوں میں ایک بچےسمیت 4افراد کی حالت تشویشناک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں