تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عدلیہ سے اظہار یکجہتی، پی ٹی آئی نے ملک گیر مظاہروں کی کال دے دی

پاکستان تحریک انصاف نے یوسی سطح پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے آج شام مظاہرے کیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے یوسی سطح پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیف نے کہا ہے کہ آج شام یوسیز سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جس میں عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عدلیہ بچاؤ کے نام سے تمام کارکنان کو ہر یو سی کے اندر پُر امن مظاہرہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کو رہا کرنے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم نے کل (پیر) کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرے میں شرکت کے لیے کراچی سے قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -