تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت بنی گالہ طلب

اسلام آباد: اتحادی جماعتوں کے بے رخی اور پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس کب بلایا جائے؟وزیراعظم عمران خان نے سینئر قیادت کو مشاورت کےلئے بنی گالہ بلا لیا ہے۔

اہم ترین اجلاس میں پرویز خٹک، علی زیدی، فواد چوہدری اور شفقت محمود شرکت کریں گے، جس میں وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے بے رخی اور پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں سینئر قیادت گزشتہ روز اسپیکر سےہونے والی ملاقات سے وزیراعظم کو آگاہ کریگی، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حتمی منظوری دیں گے۔

گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ہی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھتے ہیں کون مائی کا لال اسمبلی جاتا ہے؟ تحریک انصاف کا جو رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دے گا اس کا جینا دشوار بنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو وارننگ دے دی

خیال رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“ میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا، اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بذات خود ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنےارکان اسمبلی کوپارٹی گائیڈلائینز سےبھی آگاہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔