اشتہار

تحریک انصاف کی ‘جیل بھرو تحریک’ کا آج سےآغاز ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی آج لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرے گی ، پہلےمرحلے میں آج 200 رہنما اور پی ٹی آئی کارکن گرفتاری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی گہما گہمی اچانک بڑھ گئی ہے، تحریک انصاف کی آج سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔

جیل بھرو تحریک کا آغاز دوپہر دو بجے چیئرنگ کراس، مال روڈ سے ہو گا، یاسمین راشد کی زیرقیادت پی ٹی آئی کا قافلہ جیل روڈسے چیئرنگ کراس پہنچے گا۔

- Advertisement -

دوبجے عمر سرفرازچیمہ، ولید اقبال اورمرادراس دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے، گرفتارنہ کیا گیا تو چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دیا جائےگا۔

زمان پارک میں رات سے ہی پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے سب سے پہلے گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں