اشتہار

سندھ حکومت پی ٹی آئی کو جیلوں میں ’سہولیات‘ دینے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب نے جیل بھرو تحریک کا نیا سوشہ چھوڑا ہے ہم نے سندھ کی جیلوں کےنام بھی تبدیل کر دیے وہاں آئیں سہولیات دی جائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہےکہ سوائے پی ٹی آئی کے سب الیکشن سے فرار چاہتے ہیں اب جو الیکشن آرہے ہیں اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور کےپی اسمبلیاں بغیر وجہ کے تحلیل کر دیں پاکستان اس وقت مشکل حالات میں ہے وہ کون لوگ ہیں جوپاکستان کیلئے سیاست کو بھی قربان کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت مشکل فیصلےکررہی ہے حکومت اپنی سیاست کوپاکستان کی خاطر داؤ پر لگا رہی ہے پی ٹی آئی حکومت نےآئی ایم ایف سےمعاہدے کر کے ان کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کی نااہل وفاقی حکومت کی وجہ سےیہ مشکلات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں