اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پا گئی۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں ملاقات سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا وفد عمر ایوب کی سربراہی میں فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی تحریک سے متعلق حتمی بات چیت ہوگی، پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے آج رات پریس کانفرنس کی جائے گی۔

- Advertisement -

چند روز قبل جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمداللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے ماضی کی لڑائی ختم ہوگئی اب نئی لڑائی ہے لیکن بیانیہ وہی ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کے الیکشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، اس کے بعد اس کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلیے آیا تھا، وفد کا مؤقف تھا کہ متنازع الیکشن کے خلاف مل کر تحریک چلائیں۔

حافظ حمداللہ نے کہا تھا کہ 2018 میں بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی، آج مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی دھاندلی سے اقتدار میں آئے تو ہمارا یہ ہی مؤقف ہے۔

رہنما جے یو آئی (ف) نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی نہیں ہے اس جنگ کیلیے ہم میدان میں ہیں، موجودہ حکومت دھاندلی کے ذریعے آئی ہے جس کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت اب تک نہیں دی گئی، ہم تنہا بھی یہ لڑائی لڑ سکتے ہیں اس نظام کا ہم تماشہ فٹبال بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں