تازہ ترین

پی ٹی آئی کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کو چیلنج کردیا

کراچی : پی ٹی آئی کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کراچی کے ایم این ایز نے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست دائر کردی۔

سابق ارکان قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر سیف الرحمان اور عطاء اللہ ہائیکورٹ پہنچے۔

شہاب امام ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کا پراسس قانون کے مطابق پورا نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ استعفے دینے والے ارکان سے انکے استعفوں کی تصدیق نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن نے بھی اس فیصلے کی روشنی میں ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کردیا،الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دی جائے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے 9 رکن قومی اسمبلی نے درخواست دائر کی ہے ،ہم نے 11 اپریل کو قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ دیا تھا اور ہم نے کہا تھا استعفیٰ واپس لینا چاہتے ہیں۔

آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ مگر اسپیکر نے ہمارے استعفیٰ منظور کرلئے ہیں ،بلدیاتی امیدوران کے بھی تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیے گیے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل شہاب امام نے کہا کہ 9 ایم این ایز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے ،اسپیکر نے قانون کے مطابق استعفی منظور نہیں کیے ہیں،پی ٹی آئی نے جب واپسی کا فیصلہ کیا تو استعفے منظور کرلیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک لوٹے کو اپوزیشن لیڈر بنا کر بیٹھا دیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن جانبدار ہے لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -