اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد نے کہا کہ اگرکسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو بنی گالا میں جاکر گرفتار کرلیں، عمران خان نےجوکردیا اس سے پہلے پاکستان میں نہیں ہوا۔
تفصیلات کت مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے سب کچھ نوازشریف ہیں، ایسے لوگوں میں ہمت ہے تو عدالت میں منی ٹریل دیں۔
علی محمد کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ آج قطری خط ٹو لےکرآگئےہیں، عمران خان نے جو کردیا اس سے پہلے پاکستان میں نہیں ہوا، ہم حکمرانوں کو کرپشن کرنے پر عدالت میں کھینچ کر لائے، اس کیس کے بعد ایک بدلا ہوا پاکستان جنم لے گا۔
انہوں نے کہا وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ اثاثوں کے ذرائع موجود ہیں اور یہ ہیں وہ ذرائع ،آج قوم پوچھ رہی ہے کہ کہاں ہیں وہ ذرائع ؟،نواز شریف قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ،وہ سمجھتے ہیں قوم کم عقل ہے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں اگر کسی میں ہمت ہےتو عمران خان کو بنی گالا میں جاکرگرفتارکرلیں، ج کے بعد اگر کوئی سیاستدان ،جج اور جرنیل کرپشن کرے گا تو پکڑا جائے گا۔