جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما کو ٹی وی اداکار کے والد نے قتل کیا ، تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ویلنشیاء ٹاؤن میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد کو ایک ٹی وی اداکار کے والد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ویلنشیاء ٹاؤن میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس زرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کو ایک ٹی وی اداکار کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ان کے بیٹے قیوم نے پانچ کروڑ روپے میں اپنے والد کے قتل کا منصوبہ بنایا۔

- Advertisement -

زرائع کا کہنا تھا کہ جنوری میں رہنما پی ٹی آئی  پر قاتلانہ حملہ اسی اداکار کے چچا نے کیا تھا تاہم قیوم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما کا قاتل کون اور کیوں قتل کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

ٹی وی اداکار کا والد سو سے زائد گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث ہے، ملزم ریکارڈ یافتہ ہونے کے علاوہ متعدد دفعہ جیل بھی جاچکا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ قیوم جس لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے اسے بھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

یاد رہےپی ٹی آئی رہنما کے قتل کے الزام میں بیٹا دوست سمیت گرفتار ہوچکا ہے، پولیس کا کہنا ہے مقتول ملزم کی پسند کی شادی کیخلاف تھے، والد کےانکارپرقتل کی منصوبہ بندی کی۔

سفاک ملزم والد کےجنازےپرٹسوے بہاتا رہا اور نمازجنازہ بھی خود پڑھائی، قیوم شاہد نے والد پر جنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کرایا۔ اس وقت 50لاکھ کی سپاری دی، پہلی ناکامی کے بعد اب 2کروڑ روپےمیں قاتلوں سے ڈیل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں