پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کی گرفتاری پر کہا ہے کہ انصاف کے دُہرے معیار معاشروں کو تباہ کردیتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے آج پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین قومی اسمبلی کو گرفتار کرادیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ فہیم اور عطا اللہ کو سندھ ہاؤس میں لوٹوں کیخلاف احتجاج رنے پر گرفتارکیا گیا جبکہ تنظیم انصار الاسلام نے اراکین اسمبلی کے لاجز پرحملہ کیا انہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔
تحریک انصاف کے دو سابق MNAs کو آج سندہ ہاؤس کے باہر لوٹوں کیخلاف احتجاج کرنےپر گرفتار کرا دیاگیا فہیم اور عطا اللہ کراچی دے ممبر تھے لیکن انصار الاسلام نامی تنظیم جس نے ممبران کی لاجز پر حملہ کیا ان تمام کو بے گناہ قرار دے دیا گیا؟انصاف کے دوھرے معیار معاشروں کو تباہ کر دیتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 26, 2022
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ انصاف کے دہرے معیار معاشروں کو تباہ کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج سندھ ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی کو ضمانت منسوخی کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان سندھ ہاوس حملہ کیس میں عبوری ضمانت ختم ہونے پر عدالت پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں: سندھ ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار
پولیس نے دونوں اراکین اسمبلی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا بعد ازاں عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان رائے تنویر اور سید صداقت علی شیرازی کی بھی صمانت منسوخ کردی۔