ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سندھ ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سندھ ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی کو ضمانت منسوخی کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سندھ ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی درخوست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمودجہانگیری نے کی۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان سندھ ہاوس حملہ کیس میں عبوری ضمانت ختم ہونے پر عدالت پہنچے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل فہدعلی اورمدعی مقدمہ قادر مندوخیل کی طرف سے راجہ نذیرایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان نےانتہائی اور سنگین جرم کاارتکاب کیاہے، ملزمان ممبران اسمبلی اوران کی فیملیز پر حملہ آور ہوئے۔

وکیل نے بتایا کہ سندھ ہاؤس کا مرکزی گیٹ توڑکرملزمان اندرداخل ہوئے، مرکزی گیٹ ٹوٹنے سے سندھ ہاؤس اور ملک بھرمیں خوف وہراس پیدا ہوا ، سندھ ہاؤس حملے سے صوبائی تعصب پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

راجہ نذیر کا کہنا تھا کہ ملزمان سےتفتیش ہونی ہے سازش کے پیچھے کون کون تھا، ملزمان کی جب تک پولیس کسٹڈی نہیں ہوتی میرٹ پر تفتیش ممکن نہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت کو خارج کیا جائے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری سے ضمانت میں مزید توسیع کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا، درخواست ضمانت مسترد ہونے پر دونوں اراکین اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے دونوں اراکین اسمبلی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا بعد ازاں عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان رائے تنویر اور سید صداقت علی شیرازی کی بھی صمانت منسوخ کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں