تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

"سندھ میں جمہوریت کا قتل ہوگیا”

کراچی: سندھ میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی نہ تھم سکی، اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن سے نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صوبے میں آئین کی خلاف ورزی جاری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ صوبے میں جمہوریت کا قتل ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور عجلت میں صوبائی بجٹ کو منظور کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سندھ میں تیرہ سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، گزشتہ تیرہ سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ بلاول سندھی نہیں ہے، انہیں تو سندھی تک بولنا نہیں آتی۔

Comments

- Advertisement -