اشتہار

’پی ٹی آئی کو صرف فیلڈ دے دیں، لیول ہم خود کر لیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو صرف فیلڈ دے دیں لیول ہم خود کر لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کون دے گا کوئی کچھ اور کوئی کچھ کہہ رہا ہے، بدقسمتی سے صدر کے الیکشن کی تاریخ دینے کے اختیار کو متنازع بنا دیا گیا، ہم الیکشن چاہتے ہیں۔ آپ ہمیں صرف فیلڈ دےدیں لیول ہم خود کر لیں گے۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ افسوس ہے تمام جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو آئین کی پامالی کی اجازت دیدی، پنجاب اور کے پی میں الیکشن نہ کرانے پر آئین کی خلاف ورزی کی گئی، پی ٹی آئی کےعلاوہ کسی پارٹی نے الیکشن میں تاخیر پر احتجاج نہیں کیا، آج دوبارہ الیکشن میں تاخیر کر کے آئین کو روندا جا رہا ہے۔ ماضی میں سب نےغلطیاں کیں ایک دوسرے سے معافی مانگیں آگے بڑھیں اور غلطیاں نہ دہرائیں۔

- Advertisement -

’لگتا ہے نواز شریف کی واپسی خطرے میں پڑ گئی ہے‘

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بکتا ہے اس لیے اپنا رہے ہیں۔ ن لیگ والوں کے پاس کارکردگی کا کوئی بیانیہ نہیں اس لیے نیا بیانیہ بنا رہے ہیں، یہ لوگ ہی تھے جو ہمارے دور میں مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کرتے تھے، لیکن ان کی 16 ماہ کی حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے اب کیا بیانیہ اپنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں