ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما  پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے استعفیٰ دے دیا ہے ان کی جگہ ملک تیمور مسعود کو پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

حماد اظہر نے بتایا کہ سیمابیہ طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

سیمابیہ طاہر

 واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ستی کو پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ سیمابیہ طاہر کو ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی جانب سے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے سیمابیہ طاہر پر پی ٹی آئی کارکنوں کو وکلا کی وردی میں عدالت لانے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سیمابیہ کارکنوں کو وکلا کی وردی میں عدالت لانے کی ٹریننگ دے رہی ہیں اور ہم نے اس حوالے سے آئی جی کو بتادیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں