پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ستی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ستی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ستی کو پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ سیمابیہ طاہر کو ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی جانب سے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ نے سیمابیہ طاہر پر پی ٹی آئی کارکنوں کو وکلا کی وردی میں عدالت لانے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سیمابیہ کارکنوں کو وکلا کی وردی میں عدالت لانے کی ٹریننگ دے رہی ہیں اور ہم نے اس حوالے سے آئی جی کو بتادیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ بہت سے پی ٹی آئی ارکان پارٹی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں