بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائےاحتساب و ضوابط نے وفاقی وزیر علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اشرف جبار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائےاحتساب و ضوابط نے ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اشرف جبار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اسٹینڈنگ کمیٹی برائے احتساب و ضوابط نے کہا کہ اشرف جبارنےعلی زیدی پرمن پسندافرادکوترجیح دینےکاالزام لگایا اور انھوں نے ورکرز کو احکامات کی پیروی نہ کرنے پراکسایا۔

کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما کو 24جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جواب جمع نہ کرانےپرکارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے پی ٹی آئی رہنما نے تنظیم سازی پرعلی زیدی کیخلاف سوشل میڈیاپربیان جاری کیا تھا۔

گذشتہ روز حکومت کے خلاف بیان بازی پر پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے ایم این اے نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر پرویز خٹک جاری کریں گے اور ان سے حکومت کے خلاف بیان بازی پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں