جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

’ ساری پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے لوگ سیاسی طور پر تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اور عوام کے ادارےعوام کی خدمت کیلئے ہوتے ہیں، جب کہ اس وقت ملک پر حکمران عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں، یہ صرف اپنی بیرون ملک بنائی گئیں جائیدادیں بچانا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان کےعوام کی حمایت حاصل نہیں ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

شبلی فراز نے کہا کہ حکمرانوں کو نظر نہیں آرہا کہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، ملک میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہ مہنگائی اور معاشی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مانگے تانگے کی حکومت بنتی رہی ہے، اب عوام کو ایک نڈر لیڈر ملا ہے، جس سے سب کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں، اب بھی وقت ہے، ملک میں شدید قسم کا بحران آنے والا ہے، عوام کا ردعمل انہوں نے دیکھ لیا اب ملک میں فوری الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ سیاسی عدم استحکام کا واحد حل یہی ہے کہ عوام کے پاس جائیں اور انہیں بلا خوف وخطر اپنے نمائندے منتخب کرنے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں