پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی سے پی ٹی آئی رہنما گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما سبحان علی ساحل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری گلشن اقبال سے عمل میں لائی گئی ہے۔

سبحان علی ساحل پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر اور ضلع غربی کے بھی صدر رہ چکے، فوری طور پر ان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں  ہوسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف سندھ، پنجاب، کے پی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج رہے۔

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی تھی جس سے خواتین اور بچے بری طرح متاثر ہوئے، پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا جنہیں رات گئے رہا کردیا گیا تھا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ اظہر کے سرپر چوٹ لگی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں