12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوئے تب بھی الیکشن لڑیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کہتے ہیں کہ بیلٹ پر بلے کا نشان ضرور ہوگا قانونی جنگ لڑ رہے ہیں پارٹی چیئرمین جیل میں ہوئے تب بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’خبر مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے، قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور آئندہ الیکشن میں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ضرور ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوئے تب بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی ایسا کام تو نہیں کیا جو اتنی سختیاں کی جا رہی ہیں انہیں اپنے وکلا تک رسائی نہیں دی جا رہی، ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے، توشہ خانہ کیس میں جیل میں ڈالا گیا اور دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا پارلیمان میں اداروں کیخلاف بیان آج بھی یاد ہے، جو گڑھے آج کھودے جا رہے ہیں کل اس میں یہ خود گریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی بلاک بنانے کی کوشش نہیں کی۔ عالمی سطح پر ہر ملک اپنے مفادات دیکھتا ہے اور ہم نے بھی اپنے دور حکومت میں قومی مفادات کو ترجیح دی آج تو ہمیں پاکستان کا جھنڈا لہرانے سے بھی روکا جا رہا ہے۔ یوم پاکستان پر ہماری ریلیاں روکی گئیں، جشن آزادی منانے سے روکا گیا، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اداروں کیخلاف بات نہیں کرتا، اگر کوئی انفرادی طور پر اداروں کیخلاف بات کرتا ہے تو اس سے ہمارا کیا تعلق۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں انارکی پھیل چکی ہے، بد قسمتی سے تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی اور روپے کی قدر مزید گرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں