اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت جعلی دستاویزات جمع کراکے پھنس گئی ان کے خلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایک بار پھر وزیراعظم اور ان کی کابینہ سے مستعفٰی ہونے کا مطالبہ کر دیا، اسد عمر نے کہا کہ حکمران جماعت جعلی دستاویزات جمع کراکے پھنس گئی ان کے خلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے، صاف لکھا ہے مریم نواز نے جو دستاویزات دیئے وہ جعلی تھے اور یہ جرم ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم خود کہتے تھے میں استعفیٰ دے دوں گا ، اب تو سب کچھ ثابت ہوگیا، وزیراعظم کو کئی مرتبہ موقع دیا گیا، جےآئی ٹی رپورٹ پر مستعفی ہوناچاہیے تھا، وزیراعظم مستعفی ہوتے تو یہ سننا نہ پڑتا کہ ان کے بچے جرم کے مرتکب ہوئے۔
انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے کہا جے آئی ٹی نے60دن میں بہترین کام کیا،خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، شریف خاندان نے جعلی دستاویز پیش کیے، جعلی دستاویز پیش کرنے پر فوجداری مقدمے بنتےہیں، جعلی دستاویزا ت پر پورے خاندان نے دستخط کیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کاتجارتی خسارہ تاریخی سطح پرپہنچ گیا ہے، ایکسپورٹ اور امپورٹ میں تاریخی کمی ہوئی ہے، سی پیک منصوبہ کامیاب ہوگا ، سب کی حمایت حاصل ہے، جو بھی حکومت آئے چین پاکستان کا دوست اور سی پیک جاری رہے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ دبئی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی تردید پر حکومت نے کچھ نہیں کہا، اسحاق ڈار کہتے ہیں وہ پروفیشنل ہیں،اپنے مطلب کی چیز کا جواب دیتے ہیں، سحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ عوام میں عمران خان کو مقبول کر رہےہیں، اسحاق ڈار صاحب آپ عمران خان کی عزت بڑھا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے بیٹے کی کمپنی میں چیئرمین اور تنخواہ دار ملازم رہے، دبئی جسٹس منسٹری نے کہا 12ملین درہم کی ٹرانزیکشن کاریکارڈ نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ میں لکھا ہے حدیبیہ پیپر پر اسحاق ڈار کا بیان سچ ثابت ہوا، برطانوی فرانزک کمپنی نے بھی دستاویزات جعلی قرار دیں، دفاع میں پیش کی گئی دستاویزات جعلی نکلی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ڈارصاحب بتا رہے ہیں عمران خان غریبوں کیلئے آپ کے دفترکے باہر بیٹھتا تھا، آپ تعینات کردہ لوگوں پر مقدمے بن رہے ہیں، ڈار صاحب استعفیٰ دیں، پاناما کیس میں 62،63 سمیت فوجداری مقدمے بھی بنیں گے، جعلسازی کرنے پر فوجداری مقدمات بھی کیے جائیں گے اس شخص کو چیئرمین ایس ای سی پی بنایا جس پر مقدمہ درج ہے۔
اسد عمر نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا آپ کووزارت خزانہ کےمنصب پررہناچاہیے، کیا آپ اب بھی اس کام میں مزید سہولت کار بننا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار سے ذاتی تعلقات ہیں لیکن یہاں ملک کی بات ہو رہی ہے۔
وزیراعظم صاحب ملک کی بقاکی خاطرآپ کا جانا ٹھہر گیا ہے ، شفقت محمود
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب ملک کی بقا کی خاطرآپ کا جانا ٹھہر گیا ہے ، جےآئی ٹی ممبران کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، جے آئی ٹی نے دھمکیوں کے باوجودبہترین کام کیا، سعد رفیق کو خاص ن لیگ کو عمومی عمران خان کے ڈراؤنے خواب آتےہیں۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ لیگی رہنماؤں کےبیانات سن کرہنسی آتی ہے، کیا نوازشریف کے خلاف پوری دنیا اکٹھی ہوگئی ہے، پانامالیکس پی ٹی آئی نے نہیں جاری کی تھیں، وزیراعظم کا جانا ٹھہر گیا ہے۔