تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ٹی آئی کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ اور مختلف رجسٹریز میں درخواستیں دائر

لاہور : تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس ازخودنوٹس لےکرجوڈیشل کمیشن بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں۔

اسلام آباد میں درخواست سینیٹرز اور ارکان اسمبلی نے جمع کرائی جبکہ کراچی، لاہوراور پشاور رجسٹریز میں ارکان صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نےدرخواست جمع کرائی۔

درخواست میں اعظم سواتی سے تضحیک آمیز سلوک اور زیرحراست تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ سمیت ارشد شریف قتل کیس اور سائفر پر بھی نوٹس کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں درخواست آئینی آرٹیکل 184تھری کے تحت دائر

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور سینیٹرزنے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، سپریم کورٹ میں درخواست آئینی آرٹیکل 184تھری کے تحت دائر کی گئی۔

درخواست میں چیف جسٹس پاکستان سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی استدعا کی گئی اور کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ،3نامزد افراد پر مقدمہ کا اندراج نہ ہونےکی تحقیقات کی جائیں۔

درخواست میں عمران خان حملہ،ارشدشریف قتل ،اعظم سواتی ویڈیوکے معاملے کی تحقیقات کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق ایس ایچ او دی گئی درخواست پر مقدمےکا پابند ہے۔

درخواست کے متن میں کہا ہے کہ درخواست پر ایف آئی آر نہ کرنابنیادی حقوق ،قانون کی خلاف ورزی ہے، کیا عوامی عہدیداراور سینئر افسران قانون سے بالاتر ہیں، کیا عام شہریوں اور حکمرانوں کے لیے الگ الگ قوانین ہیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کی ویڈو کامعاملہ آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے، اعظم سواتی ویڈیو معاملے کےبعداراکین پالیمنٹرین خودغیر محفوظ تصور کررہےہیں۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست شاہ محمود قریشی اور عثمان بزدار سمیت دیگر اراکین نے جمع کرائی

پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست جمع کرائی گئی، درخواست شاہ محمود قریشی اور عثمان بزدار سمیت دیگر اراکین نے جمع کرائی۔

جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے پی ٹی آئی کی آئینی درخواست 5صفحات پرمشتمل ہے ، درخواست میں سپریم کورٹ رولزکے تحت جوڈیشل کمیشن کی استدعا کی گئی۔

آئینی پٹیشن پرسابق وزیراعلیٰ اورایم پی اےعثمان بزدارکےدستخط ہیں ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، قاتلانہ حملےمیں عمران خان سمیت14افرادزخمی اورایک شہری جاں بحق ہوا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ آئین کےآرٹیکل9کےتحت ہرشہری کی جان کوتحفظ حاصل ہے، پولیس نےعمران خان کی درخواست پر مقدمہ درج کرنےسےانکارکیا، قانون کےمطابق پولیس درخواست کےمتن کےمطابق مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیوجاری کرکے چادر اورچار دیواری کاتقدس پامال کیاگیا، معاملہ سنگین نوعیت کاہےجس کی مفادعامہ میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کینیا میں ارشد شریف کابہیمانہ قتل میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش ہے، ارشد شریف کے قتل سے حقائق غیر جانبدارانہ تحقیقات کئےبغیرسامنےلاناممکن نہیں، استدعا ہے کہ عدالت تینوں واقعات کی تحقیقات کےلئے عدالتی کمیشن کےقیام کا حکم دے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے 26 سے زائد ایم پی ایز اور ایم این ایز نے درخواست دائر کی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی ٹی آئی کے26 سے زائد ایم پی ایز اور ایم این ایز نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان حملے ، اعظم سواتی واقعے اور ارشدشریف قتل کیس کی بھی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، عمران خان حملےاوراعظم سواتی پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔

پشاورسپریم کورٹ رجسٹری میں بھی درخواست دائر

اسی طرح پشاورسپریم کورٹ رجسٹری میں ڈپٹی اسپیکرمحمود جان،صوبائی و وزراء اور خواتین ایم پی ایز نےدرخواست جمع کرائی۔

جس میں عمران خان حملے ، اعظم سواتی واقعے اور ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -