اشتہار

حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز : لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر کا جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے کوششیں تیز کردیں ، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریک انصاف کا ہم خیال جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا۔

- Advertisement -

سردار لطیف کھوسہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، جس میں کہا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے، اشتراک عمل صرف کےپی کی سطح پر نہیں وفاقی سطح پر بھی کیا جاناچاہیے۔

لطیف کھوسہ نے لیاقت بلوچ سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جماعت اسلامی سے رابطہ کروں گا، جس پر لیاقت بلوچ نے کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان یے، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے ، جس پر ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں