اسلام آباد : توشہ خانہ کیس کے متوقع فیصلے کے موقع پر ٹوئٹر پر عمران خان ہماری ریڈلائن ہے’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، اس موقع پر ٹوئٹر پر ‘عمران خان ہماری ریڈلائن ہے’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر توشہ خانہ ریفرنس پر متوقع فیصلے پر کہا کہ اسلام آباد ایسے قلعے کا منظر پیش کر رہا ہے جو بڑی فوج کے محاصرے میں ہو، ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے ابھی سے گھبرا گئے؟ لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جگہ نہیں ہوگی، معاملات کوپوائنٹ آف نوریٹرن پرنہ لیکرجاؤ،عمران خان ریڈلائن ہے۔
اسلام آباد اس وقت ایسے قلعے کا منظر پیش کر رہا ہے جو بڑی فوج کے محاصرے میں ہو، ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے ابھی سے گھبرا گئے؟ لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جبکہ نہیں رہنی معاملات کو Point of No Return پر نہ لے کر جاؤ #ImranKhanOurRedLine
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 21, 2022
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تمام چوروں کو این آر و دیا گیا اور حکمران بنا دیا، واضح شواہد ہونے کے باوجود ملک لوٹنے والوں کو بری کر دیا گیا، اور جو واحد ایماندار لیڈر ہے اس پر جعلی کیس بنا کربلیک میل کیا گیا، لیکن یہ بھول گئے عمران خان عوام کی ریڈلائن ہے۔
تمام چوروں کو این آر و دیا گیا اور حکمران بنا دیا۔ واضح شواہد ہونے کے باوجود ملک لوٹنے والوں کو بری کر دیا گیا۔ اور جو واحد ایماندار لیڈر ہے اُس پر جعلی کیس بنا کے بلیک میل کیا گیا۔ لیکن جس نے بھی سکرپٹ لکھی تھی وہ یہ بھول گیا کہ عمران خان عوام کی ریڈ لائن ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 21, 2022
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے،کراس کرنیکی کوشش نہ کی جائے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ متعصبانہ،جانبدارانہ فیصلوں سےالیکشن کمیشن پاکستان اپنامعیار،اعتمادکھوچکاہے، کیا چیف الیکشن کمشنر شریفوں اورزرداری پر کیس بنائیں گے؟ یااس قانون کااطلاق صرف ایک آدمی کےلیے ہے؟ کچھ بھی کرلوعمران خان صادق وامین تھے اور رہیں گے۔
#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن ہے اسے کراس کرنی کی کوشش نہ کی جائے متعصبانہ،جانبدارانہ فیصلوں سےECP اپنا معیار،اعتماد کھوچکا ہے کیا چیف الیکشن کمشنر شریفوں اور زرداری پر کیس بنائیں گے؟ یا اس قانون کا اطلاق صرف ایک آدمی کے لیے ہے؟ کچھ بھی کرلو عمران خان صادق و امین تھے اور رہیں گے-
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 21, 2022
سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن نےعمران خان کونااہل کرنےکاغیرقانونی فیصلہ کیاتوقبول نہیں کریں گے ، عمران خان ہماری ریڈلائن ہے۔
الیکشن کمیشن نے اگر آج امپورٹڈ حکومت کا ذیلی ادارہ بن کے عمران خان کو نا اہل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ کیا تو اسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) October 21, 2022
پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سیدھا یا الٹا لٹک جائیں،عمران خان واپس وزیراعظم آرہاہے،چاہےکچھ بھی کرلو۔
سیدہ یہ الٹا لٹک جائیں، عمران خان واپس وزیراعظم آرہا ہے، چاہے کچھ بھی کر لو۰
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) October 21, 2022