اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی قیادت پھر احتجاج کے بارے میں سوچنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ختم ہنے کے بعد پھر سے احتجاج کے بارے میں سوچنے لگی۔

صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے کہا کہ آئینی ترامیم روکنی ہیں تو ڈی چوک پر فوری احتجاج ناگزیر ہے، بانی پی ٹی آئی کا واضح حکم ہے کہ آئینی ترامیم کیخلاف احتجاج جاری رکھا جائے۔

قیادت پر اس وقت تک اعتماد ہے جب تک بانی پی ٹی آئی کو اعتماد ہے، اگر یہ ٹولہ آئینی ترامیم میں کامیاب ہوگیا تو جدوجہد لمبی اور مشکل ہوجائے گی۔

- Advertisement -

تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے اوپر کانسٹیبل قتل کا جھوٹا کیس ڈال کر احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایس سی او سمٹ کے موقع پر حکومت کی پیشکش قبول کرلی تھی اور 15 اکتوبر کو ہونے والا احتجاج مؤخر کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا، احتجاج مؤخرکرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سمٹ کے باعث کیا گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن احتجاج کو مؤخر کرتے ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں