تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

’مستعفی نہیں ہونا چاہتا‘؛ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا اسپیکر کو خط

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔

ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط میں لکھا کہ میں قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی نہیں ہونا چاہتا، میں نے کبھی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

رکن قومی اسمبلی نے خط میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے 123 ارکان کے استعفے پی ٹی آئی آفس میں ٹائپ ہوئے۔

واضح رہے کہ اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفوں کی منظوری میں اچانک تیزی آئی ہے اور راجہ پرویز اشرف نے دو روز کے دوران 70 اراکین کے استعفے منظور کرلیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ان نشستوں سے پی ٹی آئی کے اراکین کے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ان نشستوں کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کو مزید 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جائیں گے جبکہ اس کے بعد استعفوں کی منظوری کا ایک اور مرحلہ آئے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کی یہ ساری کاوشیں اس لیے ہیں کہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہ آ سکے اس لیے اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی تعداد 25 سے کم رکھنے کے لیے تواتر کے ساتھ استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -