ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی اراکین سے رابطے : گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد ن لیگ نے بھی وزارت اعلیٰ کے حصول کیلئے اپنی تیاریاں تیز کرلیں، پرویز الہٰی کے عدم اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر گورنر پنجاب کو بڑی ذمہ داری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد ن لیگ، ق لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں میں بھی تیزی آگئی۔

اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کا لندن میں نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی اگر کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ اہم فیصلہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، پرویزالٰہی کے ووٹ نہ لینے کے بعد گورنر پنجاب اہم سرپرائز دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی ارکان سے رابطے کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حمزہ شہباز شریف کی لندن سے جلد وطن واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اہنے تمام ارکان کو ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی ارکان کو کسی وقت بھی ہنگامی طور پر لاہور طلب کیا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں