پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے حلقہ این اے 4 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
مرحوم گلزار خان کی نمازجنازہ آج شام 4 بجےآبائی گاؤں ماشوگادرمیں ادا کی جائےگی۔ مرحوم ڈپٹی کمشنرپشاور، پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان بھی رہ چکےہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےایم این اے گلزار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں گلزارخان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔
Saddened to learn of our MNA Gulzar Khan's passing. My prayers go to the family in their time of grief.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 28, 2017
پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان انتقال کرگئے
یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 جون کو پاکستان تحریک انصاف کے ٹیکسلہ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
سورن سنگھ کے قتل کے جرم میں پی ٹی آئی کا ضلعی کونسلر گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 اپریل کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نےسردار سورن سنگھ پربونیر کے علاقے پیر بابا میں فائرنگ کردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
سورن سنگھ کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔