اشتہار

پی ٹی آئی کے اہم رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب ضمنی انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتار کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شہباز گل کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔

لیاقت پور کے حلقہ 256 سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سردار عامر نواز گرفتار کو پولیس نے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق سردار عامر نواز چانڈیہ کو علی پور جتوئی سے گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر نواز کو دوسرے حلقے میں جانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اسسٹنٹ پولنگ افسر کی 600 ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اس سے قبل مظفر گڑھ میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کیا گیا۔ وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے گرفتاری کی تصدیق کی۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجود ہیں، پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوچکا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کمانڈنٹ ایف سی کا بیان آچکا ہے ایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ان کے ساتھ ایف سی کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں، شہباز گل امن و امان خراب کرنے کے لیے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں