اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

تشویش ہوئی پی ٹی آئی امیدواروں کو ہمارے ٹکٹ کہاں سے ملے، چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ تشویش ہوئی کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ہمارے ٹکٹ کہاں سے ملے۔

اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ میں  نے پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو خود ٹکٹ جاری کیے اور ہم آر اوز کو نظریاتی کے ٹکٹ کی فہرست فراہم کریں گے ہمارا نشان بلے باز ہے۔

- Advertisement -

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ 2018 سے انتخابات کیلیے ٹکٹ جاری کر رہے ہیں، آر اوز کی جانب سے کالیں آ رہی ہیں ہم لسٹ جمع کروائیں گے، الیکشن کمیشن کی طرف سے ہدایت آئی اس میں ہر چیز واضح ہے کہ کسی اور جماعت کا رکن کسی اور کے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ افواہیں ہیں پی ٹی آئی ممبران ہمارے جماعت کے ٹکٹ لے کر جا رہے ہیں یہ میرے لیے حیران کن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں محسوس کیا کہ دھونس دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی والے بات کرتے ہیں، سوچا شفافیت کو پروموٹ کرنے کیلیے مجھے پی ٹی آئی کا حصہ ہونا چاہیے، واضح ہوگیا تھا پی ٹی آئی میں کرپشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے، میں نے فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی نظریاتی پارٹی کی بنیاد رکھی جائے۔

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، کچھ عرصے میں پتا چلا کہ پی ٹی آئی میں شفافیت کی کوئی جگہ نہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے تردید کی کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہے، معاملے کی تحقیقات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی نے مختلف اضلاع میں 150 ٹکٹیں جاری کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں