پاکستان تحریک انصاف نے پولیس اور میڈیا کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی پیشکش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری زمان پارک آنے والے راستوں پر تعینات کردی گئی ہے، کینال روڈ پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے بیریئرزلگادیئےگئے ہیں۔
ممکنہ آپریشن پر پی ٹی آئی نے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کی موجودگی میں سرچ آپریشن کریں مکمل تعاون کریں گے میڈیا نمائندگان چاہیں تو سرچ آپریشن کی براہ راست کوریج کریں۔
واضح رہے کہ حکومت نے زمان پارک میں مبینہ موجود دہشتگرد کی حوالگی کاالٹی میٹم دےرکھاہے،حکومت کی ڈیڈ لائن کل دن 12بجے ختم ہوگی۔
Reportedly scenes from outside my house while I was addressing the nation pic.twitter.com/a5vNgwMFLz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2023
چیئرمین تحریک انصاف نے ممکنہ گرفتاری پر ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ گرفتاری سے پہلے یہ میرا آخری پیغام ہو کیونکہ پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔