اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

’رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کو پکڑنے کے بجائے پولیس ہم پر حملے کررہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کو پکڑنے کے بجائے پولیس ہم پر حملے کررہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ کے دفتر پر اسلام آباد پولیس نے دھاوا بولا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام پارٹیاں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ ہمارے ساتھ چلیں، جے یو آئی (ف) کا اپنا جلسوں کا سلسلہ چل رہا ہے، پورے پاکستان میں جلسے اور کنونشن بھی ہوں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ذاتی تعلقات چلتے آرہے ہیں، ہم چاہتے ہیں آئین کی پاسداری کے لیے جدوجہد جاری رہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ آج ملک میں آئین نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چمن میں دھرنا ہورہا ہے ان لوگوں کے جائز مطالبات ہیں، دھرنا مظاہرین کے جائز مطالبات پر حکومت غور کرے اور مسئلہ حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پریس کلب کو سیل کردیا گیا، آزادی اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پھلے گی پھولے گی تو سرمایہ کاری آئے گی، آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو سرمایہ کاری آئے گی اور معیشت بہتر ہوگی، دنیا سمجھتی ہے اس وقت پاکستان میں عدل و انصاف نظر نہیں آرہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں