اسلام آباد: تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا.
تفصیلات کے مطابق حکم راں جماعت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی.
[bs-quote quote=” ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارااعتماد کھو چکے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شبلی فراز”][/bs-quote]
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارااعتماد کھو چکے ہیں.
شبلی فراز نے کہا کہ اتحادیوں سے مل کر سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک لائیں گے، انھوں نے تحریک کی کام یابی سے متعلق امید ظاہر کی.
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی صورت میں حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے.
گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر اعظم سواتی اور شبلی فراز بھی موجود تھے.
وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو تعاون کی یقین دہائی کروائی، ساتھ ہی انھوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو اس کے عہدے سے ہٹانا جمہوری اقدار کے منافی ہے.
خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم سب صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں، ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔