بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام پارٹی اراکین متحدہیں، انشاءاللہ وفاق کی دونوں سینٹ نشستیں جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جاری ہے ، اس سلسلے میں گوجرانوالہ ڈویژن کےایم این ایز کی گورنر ہاؤس میں آج بیٹھک ہوگی ، جس میں عبدالحفیظ شیخ،شفت محمود بھی اجلاس میں شر یک ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کےچیف وہیب ملک عامر بھی موجودہوں گے

وفاق سے سینیٹ کی امیدوار فوزیہ ارشد بھی اراکین سے ملیں گی، گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام پارٹی اراکین متحد ہیں، انشاءاللہ وفاق کی دونوں سینٹ نشستیں جیتیں گے، دیگر نشستوں کا فیصلہ بھی ہمارے امیدواروں کے حق میں آئے گا۔

یاد رہے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سنیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز ہی سرپرائز دیں گے ، اپوزیشن کے تمام پلان سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ہیں، اپوزیشن ہر معاملے میں قانون نہیں مرضی کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوپن اور خفیہ رائے شماری دو نوں طرح سےمقابلے کےلیے تیار ہیں، ہم پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں