پیر, جون 3, 2024
اشتہار

ُُہارس ٹریڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج جلسے میں بدل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج جلسے میں بدل گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا لبرٹی چوک کا احتجاج جلسے میں بدل گیا اور عوام کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے اُمڈ آئی۔

ادھر فیصل آباد چوک گھنٹہ گھرمیں پی ٹی آئی کارکنان نے’’لوٹے نامنظور‘‘کے نعرے لگانے شروع کردیے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب پی ٹی آئی سے ہی بنائیں گے۔

- Advertisement -

راولپنڈی میں بھی آر او آفس کہوٹہ کے باہر کارکنان احتجاج کررہے ہیں اور آر او کی یکطرفہ کارروائی کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے۔

قوم زندہ ہوگئی ہے، یاسمین راشد

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ قوم زندہ اورکھڑی ہوگئی ہے یہ عوام  پاکستان سے محبت کرتی ہے تم تو پیدا ہی غلام ہوئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے وزیر داخلہ کو شرم نہیں آتی کہتا ہے کہ پانچ بندے اٹھانا بڑی بات نہیں ان کا خیال ہے کہ عوام بے قوف ہے لیکن قوم اب بیدار ہوچکی ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ تفرقہ ڈالا ان لوگوں نے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں لیکن عوام سچ اور آزادی کے لیے ایک طرف کھڑے ہیں۔

معیشت خطرے میں ہے، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ جس نے ہمارے لوگوں پر شیلنگ کی ان کے حساب کا وقت آگیا ہے اب ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں ہمارے حکمران بزدل لیکن قوم خوددار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری معیشت خطرے میں ہے ہم مستحکم معیشت چھوڑ کر گئے تھے لیکن جب سے یہ لوگ آئے روپے کی قدر 50 روپے سے زائد گرگئی، بجلی، گیس اور تیل کی قیمتیں دگنی کردی گئیں ان کی روس سے تیل خریدتے وقت کانپیں ٹانگتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں