اشتہار

تحریک انصاف نے وزیراعظم کے بیرون ملک دورے میں مجرم بیٹے کو اجلاسوں کا حصہ بنانے کا معاملہ اٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دورے میں مجرم بیٹے کو اجلاسوں کا حصہ بنانے کا معاملہ اٹھادیا۔

پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے صدر مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس عطا بندیال کو الگ الگ خط ارسال کئے ، جس میں وزیراعظم کے بیرون ملک دورے میں مجرم بیٹے کو اجلاسوں کا حصہ بنانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ 28 اپریل کو وزیراعظم 3 روزہ دورےپرسعودی عرب گئے، اشتہاری بیٹے سلیمان شہباز اور حسین نوازسرکاری وفد میں دکھائی دیئے، عدالتوں کو مطلوب یہ دونوں اشتہاری سعودی ولی عہد سے بھی ملے۔

- Advertisement -

عندلیب عباس نے کہا کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عدالت کومطلوب ہیں، حال ہی میں سلمان شہباز کے وارنٹس دوبارہ جاری ہوئے، آئین وقانون کے پاسبان کے طور پر چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات کا اہتمام کریں۔

خط میں کہا گیا کہ 2018میں نوازشریف کو ایون فیلڈ مقدمے میں 10 سال قید کی سزاسنائی گئی تھی جبکہ دسمبر2018میں العزیزیہ اسٹیل ملزمقدمےمیں نواز شریف کو 7سال قید سزا سنائی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کا خط میں کہنا تھا کہ مقدمات کی عدم پیروی پراسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کواشتہاری قراردیا ، وزیراعظم نے سزا یافتہ مجرم سے ملاقات کرکے اپنے حلف سے روگردانی کی ہے، اسحاق ڈار نامی اشتہاری سے ملکی سیاسی ومعاشی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں