اشتہار

تحریک انصاف نے الیکشن ریلی کیلئے سیکورٹی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف نے کل بروز پیر کو نکالی جانے والی ریلی کیلئے صوبائی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پی ٹی آئی نے آج ملتوی کی جانے والی ریلی کل نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکریٹری داخلہ پنجاب اور ڈی آئی جی پولیس لاہور سمیت ایس پی سیکورٹی کے نام بھی خط ارسال کردیا گیا ہے۔

مذکورہ خط کے متن میں پیر کو نکالی جانے والی ریلی کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شرکاء کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آج ہونے والی ریلی کو کل کیلئے ری شیڈول کرتے ہوئے اس حوالے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لاہور میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ریلیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، کل بروز پیر کو ہونے والی ریلی کا روٹ پرانا ہی رہے گا۔

خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی زمان پارک سے دھرم پورہ اور علامہ اقبال روڈ سے ریلوے اسٹیشن اور پھر سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریلی روکنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ اور راستے بند کیے جانے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے آج اعلان کردہ ریلی کل تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں