13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اسد عمر کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کے بیان پر تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا اسد عمر کے خیالات میں ابہام اور کنفیوژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسد عمر کے خیالات میں ابہام اور کنفیوژن ہے، اگر اسد عمر کو چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلوں سے اختلاف تھا تو اسی وقت منصب سے الگ ہوجاتے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب جبکہ پارٹی کو ایک منصوبے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے تو ان کو استعفی دینا یاد آیا، اس میں ان کا ذاتی مفاد تو چھپا ہو سکتا ہے، پارٹی کا نہیں۔

حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر تحریک انصاف کے بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے بے نتیجہ ختم ہونے کی وجہ تحریک انصاف نہیں بلکہ پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن سے فرار کی خواہش تھی۔

پارٹی کی جانب سے کہا گیا اسد عمر حقائق سے چشم پوشی سے گریز کریں، اسدعمر جماعت پر مشکل وقت آنے سے پہلے اصولی موقف اپناتے تو اس میں وزن ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں