تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومتی افسر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی کاروبار کے تحفظ کے لیے جو گفتگو کی گئی وہ نئی بات نہیں، جب بھی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی خاندانی کاروبار کو آگے بڑھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل

فواد چوہدری نے کہا: ”شریف خاندان نے ہمیشہ اپنے رشتے داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے قوانین کو پس پشت رکھا۔ ان کا پرانا وطیرہ ہے کہ یہ لوگ اپنے کاروبار کے لیے کچھ بھی قوانین توڑ سکتے ہیں۔ مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس اور حکومت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ مریم نواز نے ہمیشہ غیر قانونی کام کرانے میں کردار ادا کیا ہے“۔

انہوں نے کہا کہ جعلی کیلبری فونٹ بنانے کے معاملے میں بھی مریم نواز کا کردار سامنے تھا، حالیہ مریم نواز کا کردار بھی کچھ نیا نہیں ہے، یہ بھی تشویشناک ہے کہ کچھ صحافی باقاعدہ پالیسی میکنگ میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک کی اور اس میں ہونے والی باتوں کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، مریم نواز نے جو اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی کارروائی ہونی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -