اشتہار

پرویز الٰہی نے آج کچھ باتیں کیں وہ ہمارے بزرگ ہیں، حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے آج کچھ باتیں کی ہیں وہ ہمارے بزرگ ہیں۔

یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے ہی پارٹی کو لے ڈوبے۔ تین چار بندوں کی وجہ سے سارا کام خراب ہوا، خاص کر ایک بندے کی وجہ سے اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو سارا کام ٹھیک ہو جاتا۔‘

متعلقہ: خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے، پرویز الہی

- Advertisement -

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے روایتی سیاست کو رد کیا، ہم نے اقتدار کو چھوڑ کر عوام کی سیاست کی۔

حماد اظہر نے کہا کہ زمان پارک کے گرد کارکنان کی سکیورٹی جاری رہے گی، عمران خان کو گرفتار کرو گے تو پی ٹی آئی اور بلندی پر چلی جائے گی، ہمارا مطالبہ ہے عوام کے فیصلے پر ضرب نہ لگائی جائے بس یہ مان لیں پھر کسی سے کوئی لڑائی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں