تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پی ٹی آئی نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کر دیا

سابق وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرونی آقا کو خوش کرنے کیلئے روس سے سستا تیل نہیں خریدا بھارت نے روس سے سستا تیل خریدکر اپنے عوام کیلئے قیمت کم کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماداظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےاپریل میں روس سےپہلی کارگوز خریدنے کا ہدف کیا تھا اس حکومت نے روس سےاس معاملے پربات چیت ختم کردی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی خواہش پر بےتحاشا اضافہ قیمتوں میں اضافےسےعام آدمی کی مشکلات مزیدبڑھیں گی اب بجلی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مہنگائی کایہ طوفان تھم جاتا اگر روس سے ہمیں سستا تیل لینے دیا جاتا تحریک انصاف اس اضافےکو مسترد کرتی ہے۔

سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی حکومت غریب عوام کاخون چوس رہی ہے نااہل حکمرانوں نے اپنی نااہلی کا تمام بوجھ غریب عوام پرڈال دیاہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ظالم حکمران اپنی چوری کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں جعلی حکمران غریب عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے حکمرانوں کوعوام کےمسائل حل کرنےمیں کوئی دلچسپی نہیں۔

فیصل واوڈا نے ٹوئٹ میں کہا کہ اب پتا چلا ان کرداروں کوامپورٹڈحکومت صرف کرپشن کرناجانتی ہے ڈیڑھ ماہ میں ملک کابھٹہ بھٹا دیا گیا ریکارڈکاحصہ بنالیں جلد پیٹرول 200 روپے سے زائدفی لیٹر اور ڈالر 225 سے اوپر کا ہو گا امپورٹڈ نے معاشی تباہی پھیر دی اس ظلم کا قوم کو کون حساب دے گا؟

Comments

- Advertisement -