بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی پارٹی ٹکٹ سے دست بردار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دست بردار ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز اور اعظم سواتی آج جمعے کو سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے گھر گئے، سینیٹر سجاد حسین، سینیٹر مرزا آفریدی اور نصیب اللہ بازئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں سینیٹر اورنگزیب پارٹی ٹکٹ سے دست بردار ہو گئے، وفاقی وزرا نے سینیٹر اورنگزیب کی پارٹی کے لیے خدمات کا اعتراف کیا۔

شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اورنگزیب خان نے فراخ دلی سے وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ قبول کیا، وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں، مستقبل میں بھی ان سے خدمات لیں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اورنگزیب خان اورکزئی نے پی ٹی آئی کا مؤقف پُر زور طریقے سے پیش کیا۔

خیبرپختونخوا؛ پی ٹی آئی کے سینیٹ ٹکٹوں میں ردوبدل کا امکان

سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا عمران خان کا وژن ہمارے لیے قابل قدر ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیں، ہم محب وطن ہیں ہر مشکل میں وزیر اعظم کے ساتھ رہیں گے۔

اعظم خان سواتی نے اس موقع پر کہا اورنگزیب خان کے مشکور ہیں جنھوں نے اس فیصلے کو قبول کیا، ان کی خدمات کے اعتراف میں آج ہم یہاں آئے، آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی ، سینیٹ الیکشن میں بہ آسانی کامیابی حاصل کر لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں