تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

شہباز گل تشدد کیس، ریٹائرڈ جج انکوائری افسر مقرر کرنے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا جس میں عدالت نے شہباز گل تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت، سیکریٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کیا جائے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ میں ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز کرے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی صحت کو کلینکلی مستحکم قرار دیا ہے میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل کو معمولی دمے کا مریض قرار دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ذاتی حیثیت سے شہباز گل کو سنا اُن کی صحت ٹھیک ہے، شہباز گل کو 48 گھنٹے کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے جب ضرورت ہو شہباز گل کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

فیصلے کے مطابق اہلخانہ سے ملاقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر موجود ہے، وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے تفتیشی افسر شہباز گل کو 24 اگست 2022 کو دن 1 بجے دوبارہ عدالت میں پیش کریں۔

Comments