ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’ججز کو مشکوک خط موصول ہونا ڈرامہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خط موصول ہونا ڈرامہ ہے تاکہ ججز کچھ نہ بولیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ بھارتی فلمیں زیادہ دیکھی ہیں اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے کہ آپ نے آٹھ ججوں کو ڈرانا ہے، لاقانونیت سے کے پی میں سینیٹ کے الیکشن بھی ملتوی کردیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ 8 ججوں کو ڈرانا چاہتے ہیں تاکہ وہ خاموش رہیں۔

- Advertisement -

شاندانہ گلزار نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کروانا دن دہاڑے ڈاکا ہے، کے پی میں ہماری حکومت ہے کہہ رہے ہیں نشستیں ن لیگ کو دے دو کیوں دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر 8 ججز کو مشکوک اور پراسرار خطوط موصول ہوئے ہیں جس کے بعد اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔

اس حوالے سے عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جج کے اسٹاف نے خط کو کھولا تو اس میں پاؤڈر موجود تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس اور کی ماہرین کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی اور خط میں سے برآمد ہونے والے پاؤڈر کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ خط میں ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی نامعلوم خاتون نے بغیر ایڈریس لکھے خط ہائی کورٹ ججز کو ارسال کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں