اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکا میں ساکھ بحال کرنے کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکا میں ساکھ بحال کرنے کیلئے لابنگ فرم سےمعاہدہ کیا ،پی ٹی آئی کا معاہدے کا مقصد امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے، سائفرمیں ناکامی کے بعد اب زورو شور سے ڈالرز میں اثرو رسوخ خریدا جارہا ہے۔
تحریک انصاف نے امریکہ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پرائے کنسلٹنٹ کے ساتھ معاہدے کا مقصد تحریک انصاف کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے۔ "سازشی سائفر” میں ناکامی کے بعد اب زور و شور سے ڈالرز میں اثر و رسوخ خریدہ جا رہا۔1/3 pic.twitter.com/jO8YxI0rXM
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 23, 2023
شیری رحمان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا یہ فرم پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکاکےفیصلہ سازسےملاقاتوں کا اہتمام کرےگی، شیری رحمان
فرم ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی کرےگی۔
یہ فرم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی امریکہ کے "ڈسیشن میکرز” کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی اور ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی۔ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات دائو پر لگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے مسلسل لابنگ کمپنیز کی خدمات لے رہے؟ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 23, 2023
پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے مزید لکھا پی ٹی آئی نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا، آڈیو لیکس سےثابت ہوا یہ ذات کیلئےپاکستان کے مفاد کیساتھ کھیلنےکا منصوبہ بنا رہے تھے ، ان کا دوہرا معیار اور یو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہے، عمران خان کومعاہدوں کے حوالے سے قوم کووضاحت پیش کرنا ہوگی۔
انہوں نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا۔تاہم آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ ” کھیلنے” کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کا دوہرا معیار اور یو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہے۔ عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 23, 2023