جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

حقوق سندھ مارچ: پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ویک اینڈ منا کر واپس چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حقوق سندھ مارچ کے چوتھے روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ویک اینڈ منا کر واپس چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج پی ٹی آئی کا حقوق سندھ مارچ کا چوتھا روز ہے، تاہم پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مارچ چھوڑ کر چلے گئے۔

ایم پی ایز، اور ایم این ایز کی تقریباً 80 فی صد تعداد واپس چلی گئی ہے، جس سے سوال اٹھ گیا ہے کہ کیا پی ٹی آئی رہنما ویک اینڈ منانے نکلے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا تو مارچ میں تاحال موجود ہیں تاہم اراکین اسمبلی غیر حاضر ہیں، اراکین قومی اسمبلی میں آفتاب صدیقی، فہیم خان، عطاء اللہ ایڈووکیٹ مارچ چھوڑ کر واپس جا چکے ہیں۔

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ’مارچ‘ کے آمنے سامنے آنے کا خدشہ

ایم پی اے خرم شیر زمان، علی عزیز جی جی، شہزاد قریشی، ڈاکٹر سیما ضیا، رابستان خان، عدیل احمد، اور جمال صدیقی نے بھی واپسی کی راہ لے لی۔ جب کہ حلیم عادل شیخ اور ڈاکٹر عمران شاہ میر افتخار کے ساتھ کراچی چلے گئے۔

مارچ کے ساتھ ارسلان تاج، سدرہ عمران، راجہ اظہر، ڈاکٹر سنجے اور عباس جعفری ابھی بھی موجود ہیں، جب کہ بلال غفار ، سعید آفریدی، شہزاد اعوان، ریاض حیدر مارچ میں شریک ہی نہیں ہوئے، اراکین قومی اسمبلی کی بڑی تعداد بھی غیر حاضر رہی۔

آفتاب جہانگیر، اکرم چیمہ، کیپٹن جمیل، نجیب ہارون، اسلم خان، عامر لیاقت، سیف الرحمن، اور شکور شاد نے مارچ میں شرکت ہی نہیں کی، جب کہ ایم این اے عالمگیر خان نے مارچ کے تیسرے روز لاڑکانہ جلسے میں شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں