پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ منی بجٹ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ منی بجٹ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اس سے ہماری برآمدات میں کمی آئے گی، صنعتیں برباد ہوجائیں گی، بیروزگاری بڑھے گی اور امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں یہ حکومت 2 واضح ایجنڈوں کے ساتھ لائی گئی ہے، پہلا ایجنڈا ایک دوسرے کے کرپشن کے تمام مقدمات ختم کرنا ہے اور دوسرا ایجنڈا پاکستان کو اتنا نقصان پہنچانا کہ کسی سے مذاکرات کرنے کے قابل نہ رہیں۔
۱-پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ حکومت 2 واضح ایجنڈوں کے ساتھ لائی گئی:
1- ایک دوسرے کے خلاف کرپشن کے تمام مقدمات ختم کرنا۔
2- پاکستان کو اتنا نقصان پہنچانا کے ہم اپنے حق میں کسی کہ ساتھ مذاکرات کرنے کے قابل نہ رہیں۔
ناانصافی کے سامنے غیر جانبدار رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 24, 2022
علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ناانصافی کے سامنےغیر جانبدار رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے،اگر قوم خاموش رہی تو یہ پاکستان کے لیے بھی تباہی کا باعث ہوگا۔