پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقری کی تقرری کو چیلنج کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری مسترد کر دی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلوں سے ثابت کیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ محسن نقوی کو پنجاب میں الیکشن رکوانے یا دھاندلی سے ہمارا راستہ روکنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ان کی تقرری کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد سسٹم سے اٹھ چکا فیصلہ کن تحریک کے لیے لوگوں کو سڑکوں پر آناہ وگا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے فیصلے عوام خود کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں صرف تماشا دکھانے والوں کی ایما پر کام کرتی ہیں، پاکستان کے عوام سمندر کی طرح نکل کر کٹھ پتلیوں کو بہالے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں