اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کل وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد یہ عمل قومی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا۔

ادھر شیخ رشید احمد نے بھی کہا ہے کہ ہم چو ر اور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا اگر ان کا فیصلہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو ہمارا فیصلہ مستعفی ہونا ہے۔ تاہم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا شہباز شریف کی نامزدگی چیلنج کرنے کا اعلان

فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے امید ہے چند دنوں میں نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے، ہم نے بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ تحریک ہم آج رات سے شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے میاں شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراضات نہیں مانے جاتے تو پھر ہم استعفے دے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں