جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت سمیت ڈویژنل دفاتر کے باہر احتجاج کیا جائیگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے ڈویژنل دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیلیے پی ٹی آئی کے کارکن سیکٹر جی سکس ی کورڈ مارکیٹ میں جمع ہونگے جہاں سے وہ جلوس کی شکل میں الیکشن کمیشن کی جانب روانہ ہونگے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ پارٹی منحرف اراکین کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد اب تک الیکشن کمیشن کوئی اقدام نہیں کررہا جبکہ صرف پی ٹی آئی کیخلاف ہی یکطرفہ اقدامات کیے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ ہے اور اسی رویے کے خلاف آحتجاج کیا جارہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے علاوہ ملک بھر میں بھی الیکشن کمیشن کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

جھنگ اور چینیوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمیشن کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی پارکنگ خالی کرالی گئی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت سمیت ڈویژنل دفاتر کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں