تازہ ترین

پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم ریاست، عوام اور جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم ریاست ، عوام اور جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، ہم جمہوریت کےلئے لڑرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے معیشت اور ریاست کو نقصان ہو اور پی ٹی آئی ہر وہ کام کرےگی جس سے ملک کی معیشت اور حکمرانی مضبوط ہو۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم ریاست،عوام،جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ یہ ملک اورادارے ہمارے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی اور الیکشن کمیشن فارم 47 کے تحت نتائج جاری کرنے میں ناکام رہا۔

سابق کمشنر کے معافی کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ کیا تھا سابق کمشنر لیاقت چٹھہ اور انکی فیملی کو تحفظ دیاجائے اور کل سابق کمشنر کا جو بیان جاری ہوا اب حقیقت عوام جان چکی ہے ۔

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ فارم 47 جاری ہوئے وہ جعلی ہے، ہم پارلیمان کا حصہ بنیں گے ، ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی ،رول آف لاچاہتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کہا تھا شفاف الیکشن کرائیں ورنہ معاشی نقصان ہوگا، ہم چاہے رہیں ہیں سب بھول کر آگے بڑھیں مگرآپ خود جمہوریت ڈی ریل کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -